کفار کے دکان میں قرآن کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ :-کفار کے کارخانے‌ میں مسلمان کو بنیتِ  عبادت قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟      
الجواب بعون الملک الوہاب؛  کار خانہ  اگرچہ  کافر کا ہو پاک وصاف ہے توکسی مسلمان کا وہاں  تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر عام حالت کی طرح ناپاک ہو (جیسا کہ کفار کا طریقہ رہتا ہے) تو جائز نہیں.
(فتاوی ھندیہ جلد ۵ کتاب الکراھۃ میں ہے )
 (و یکرہ ان یقرأ القرآن فی الحمام و موضع النجاسات و لا یقرأ فی بیت الخلاء ‘‘کذا فی فتاوی قاضیخان ۔)
اور فتاویٰ شارح بخاری میں ہے : غیر مسلم کی فیکٹری میں بنیت عبادت تلاوت کرنے میں حرج نہیں جیسے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے
(جلد اول صفحہ ۶۵۸ عقائد متعلقہ قرآن حکیم) 
اور تلاوت اس امید پرکرے  کہ اسے  ہدایت حاصل ہوجائے اور وہ اپنے مذہب کو ترک کر کے مشرف باسلام ہوجائے ,
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۹شوال المکرم شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۰مئـــی۲۰۲۳عیسوی بروز شنبه ــــــــــــسنیچر
Previous Post Next Post