قسم کھائی پیاز نہیں کھائے گا اور پیاز والے سالن کو کھایا تو کیا حکم ہے؟

مسئلہ :- خالد نے قسم کھائی کہ پیاز نہیں کھائے گا  اور اس نے سالن کھائی جس میں پیاز کا مزہ معلوم ہوتا ہے تو قسم ٹوٹ گئی یا نہیں؟ 
 بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون المک الوھاب
  صورت مسئولہ میں قسم نہیں ٹوٹی اگر چہ  پیاز کا مزہ معلوم ہوتا ہو جیسا کہ در مختار جلد پنجم صفحہ ۵۷۸ میں ہے  حلف لایأکل لحماً بصلاً والآخر فلفلاً فطبخ حشو کل ذلک فأکلوا لم یحنثوا " اھ   اور بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۳۴۲ میں ہے :  قسم کھائی کہ پیاز نہیں  کھائیگا اور کوئی ایسی چیز کھائی جس میں    پیاز پڑی ہے تو قسم نہیں  ٹوٹی اگرچہ پیاز کا مزہ معلوم ہوتا ہو -
واللّٰه تعالیٰ اعلم ورسوله ﷺ اعلم بالصواب
۲ذی القعدہ شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۲۳مئـــی۲۰۲۳عیسوی بروز سه شنبه ـــــــــــــــــــــــــمنگل
Previous Post Next Post