شوہر کے وفات کے بعد حمل قرار پایا تو عدت کا کیا حکم ہے؟

مسئلہ :- ہندہ کے شوہر کا انتقال ہوگیا بعد میں حمل قرار پایا تو عدت وضع حمل سے ہوگی یا دنوں سے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
عدت کا شمار دنوں سے ہوگا وضع حمل سے نہیں کیوں کہ شوہر کے فوت ہونے کے بعد حمل قرار پایا ہے  اور جس عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے اس کی عدت چار ماہ دس دن ہے " 
ہاں اگر وہ شوہر کے حیات ہی میں حاملہ تھی تو عدت وضع حمل ہے
ایسا ہی بہار شریعت حصہ ہشتم عدت کے بیان میں ہے 
نیز فتاویٰ رضویہ جلد ۱۳ عدت کے بیان میں بھی ایسا ہی ہے 
واللہ تعالیٰ اعلم
۴ شوال المکرم ۱۴۴۴ ھجری
۲۵ اپریل ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post