مسئله:- رسولِ کائنات صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابهٖ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا جو جمعه کے دن نہاۓ اور اَوَّل وقت میں آۓ اور شروع خطبه میں شریک ہو اور چل کر آۓ سواری پر نه آۓ اور امام کے قریب ہو اور کان لگا کر خطبه سُنے اور لغو کام کرنے سے بچے تو اس کے لیۓ ہر قدم پر کتنے نیکیوں کی بشارت ہے؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں اس کے لیۓ ہر قدم پر سال بھر کا عمل ہے،۔ جیسا کہ حدیث شریف میں ہے
عن أَوْسُ بْنُ أَوْسٍ الثَّقَفِىُّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ ثُمَّ بَكَّرَ وَابْتَكَرَ وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ وَدَنَا مِنَ الإِمَامِ فَاسْتَمَعَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ أَجْرُ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا
( مسند أحمد ، ج : ٤ ، ص: ١٠ ، السن الأربعة / صحیح الترغیب ، ج : ١ ، ص: ٤٣٣ )
ترجمہ : حضرت أوس بن أبی أوس ثقفی رضی اللہ سے روایت ہے کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرمارہے تھے : جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور سر وغیرہ دھوکر اچھی طرح غسل کرے ، مسجد کی طرف جانے میں جلدی کرے اور خوب جلدی کرے ( صبح سویرے جائے ) پید ل چل کر جائے اور سوار نہ ہو ، امام کے قریب ہوکر بیٹھے ، اور امام کے خطبہ کو غور سے سنے اور دوران خطبہ کوئی لغو کام نہ کرے تو ہرہر قدم پر اسے سال بھر روزہ رکھنے اور قیام اللیل کرنے کا ثواب ملتا ہے ۔
اور طبرانی کبیرو اوسط میں صدیق اکبر و عمران بن حصین رضی اﷲ تعالیٰ عنہما راوی، کہ فرماتے ہیں : ’’جو جمعہ کے دن نہائے اس کے گناہ اور خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جب چلنا شروع کیا تو ہر قدم پر بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔‘‘ اور دوسری روایت میں ہے، ’’ہر قدم پر بیس سال کا عمل لکھا جاتا ہے اور جب نماز سے فارغ ہو تو اسے دو سو برس کے عمل کا اجر ملتا ہے۔‘‘ (بہار شریعت حصه چہارم جمعه کا بیان)
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺ اعلم بالصواب
۲۸/شوال المکرم شریف۱۴۴۴ ھجری بمطابق ۱۹مئـــی۲۰۲۳عیسوی بروز آدینه ـــــــــــــــــــــــــجمعة
Tags:
جمعہ کا بیان