عالم کی برائی کرنے والا کافر ہے یا منافق؟

مسئله:-  زید ہمیشه علمائے کرام کی برائی کرتا رہتا ہے اور ایک دن اس کے سامنے کسی عالم کے آنے کا ذکر ہوا که فلاں عالم آر ہے ہیں تو زید نے کہا ہاں بھاڑکھاؤ عالم آرہے ہیں تو ایسے بدگو یعنی زید کی نسبت حدیث شریف کیا فرمایا گیا ہے اور  فقہائے کرام کیا فرماتے ہیں؟
بسم اللّٰه الرحمٰنِ الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب ھدایۃ الحق والصواب
زید علماۓ کرام کی گستاخی کرنے کی وجه سے منافق اور کافر ہے جیسا که حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری بریلوی رضی اللّٰه عنه تحریر فرماتے ہیں
        ایسے شخص کی نسبت حدیث شریف میں ہے کہ ایسا شخص منافق ہے، اور فقہاء کرام فرماتے ہیں ایسا شخص کافر ہے- خطیب حضرت ابو ہریرہ اور ابو الشیخ ان حبان کتاب التوبیخ میں حضرتِ جابر بن عبداللّٰه رضی اللّٰه عنہم سے روایت ہے رسول اللّٰه ﷺ فرماتے ہیں
      ثَلَاثَۃُ لَا یَدْفَفُ بِحَقّھِمْ اِلَّا مُنَافِقُ بَیٔنَ دلْمُنَافِقِ ذُوالَّیْبَۃٍفِی الْاِکْلَامِ وَدلْاِمَامُ  الْمُقْسَطِ وَمُعَلِّم دلْخَیْرِ
ترجــــــمه:- تین افراد کو منافق کے علاوہ کوئی حقیر نہیں سمجھے گا، وہ بوڑھا  جو حالتِ اسلام میں بوڑھا ہوا عادل امیر اور خیر کی تعلیم دینے والا اور مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر میں ہے 
       الا ستخفاف بالاشراف والعلماء کفر ومن قال لعان عویلم او لعلوی علیوی قاصدا به الاستخفاف کفر-
سادات اور علماء کی تحقیر کفر ہے جو عالم کو عویلم ، علوی کو علیوی حقارت کی نیت سے کہے وہ کافر ہو جاتا ہے-
(فتاویٰ رضویه جلد ۱۴، صفحه ۲۷۰ باب رد الرفضۃ) 
 واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ

۲۷شوال المکرم شریف۱۴۴۴ھجری بمطابق ۱۸مئـــی۲۰۲۳عیسوی بروز پنجشنبه ـــــــــــــــــــــــجمعرات
Previous Post Next Post