مسئلہ :- زید کہتا ہے که صرف بائیں ہاتھ سے پانی پینا شیطان کا کام ہے اور عَمر کہتا ہے دائیں ہو بائیں صرف ایک ہی ہاتھ سے پانی پینا شیطان کا کام ہے آیا ان دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
الجـــــــــــواب بعـــــــــون المــــــلک الــــــوھاب ھــــدایة الــحق والصواب↓↓
زید کا قول درست ہے کیونکہ بائیں ہاتھ سے پانی پینا شیطان کا کام ہے دونوں ہاتھوں سے پینا نہیں جیســـاکه:- فقیه ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیه الرحمه تحریر فرماتے ہیں:
صرف بائیں ہاتھ سے پانی پینا شیطان کا کام ہے اور دونوں ہاتھوں سے پینا یا صرف دائیں ہاتھ سے پینا جائز ہے کوئی حرج نہیں مسلمشریف کے حدیث ہے: رسولِ کریم علیه الصلوٰۃ والتسلیم نے فرمایا: لا یاکلن احدکم بشماله ولا یشربن بھا فان الشیطان یأکل بشماله ویشرب بھا
(انوار الحدیث،صفحه ۳۰۰)
واللّٰه سبحانهٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولهٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۰شوال المکرم شریف ۱۴۴۴ھجری بمطابق ۱۱مئی۲۰۲۳عیسوی بروز پنجشنبه ــــــــجمعرات
Tags:
متفرقات