مسئلہ :- زید مسافر ہے اس نے رمضان میں مطلق روزے کی نیت کی تو وہ روزہ رمضان کا مانا جائے گا یا مسافر کا وہ روزہ نفل ہوجائے گا ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مستفسرہ میں رمضان کا روزہ مانا جائے گا
جیسا کہ بہار شریعت میں تنویر الابصار اور عالمگیری کے حوالے سے ہے "مسافر اور مریض اگر رمضان شریف میں نفل یا کسی دوسرے واجب کی نیّت کریں تو جس کی نیّت کریں گے، وہی ہوگا رمضان کا نہیں ۔ اور مطلق روزے کی نیّت کریں تو رمضان کا ہوگا
۸ رمضان المبارک ۱۴۴۴ ھجری
۳۱ مارچ ۲۰۲۳ عیسوی جمعہ مبارکہ
والله تعالیٰ اعلم
Tags:
روزہ کا بیان