منھ میں بدبو ہوتے ہوئے مسجد میں جانا کیسا ہے؟

مسئله:-   منه میں بدبو ہو تو مسجد میں جانا کیسا ہے؟
بِســـمِ الـــلّٰه الـــرحــمٰن الـــرحیم
الجـــواب بعـــون المــــلک الوھــــــاب
منہ میں بدبو ہو تو مسجد میں جانا حرام ہے کیونکه جب منه میں بدبو ہو تو منه کو اچھے سے صاف کرکے جاۓ تاکه کسی نمازی کو تکلیف نه ہو اور نمازی نہ ہو توملائکہ کو ایذا پہونچتی ہے 
جیسا که حضور سیدی وسندی‌آقائی و مولائی سرکار اعلیٰ حضرت رضی ﷲعنہ تحریر فرماتے ہیں:
منه میں بدبو ہونے کی حالت میں نماز مکروہ ہے اور ایسی حالت میں مسجد میں جانا حرام ہے جب تک منه صاف نه کرے اور دوسرے نمازی کو ایذا پہونچنی حرام ہے اور دوسرا نمازی نه بھی ہو تو بدبو سے ملائکه کو ایذا پہونچتی ہے- حدیث شریف میں ہے
ان‌الملٰئکۃ تتأذی مما یتاذی منه بنوا اٰدم-
ملائکه کو ہر اس شئ سے اذیت ہوتی ہے جس سے بنی آدم کو اذیت پہونچتی ہے-
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
(فتاویٰ رضویہ شریف جلد ہفتم، صفحه نمبر،۳۸۵، رضا فاؤنڈیشن لاہور)
۷/ رمضان المبارک شریف ۱۴۴۴ ھجری
۳۰/ مارچ ۲۰۲۳ عیسوی بروز پنجشنبه ــــــــــــــــــــــــــ جمعرات
Previous Post Next Post