مسئله ______: مقتدی نے امام سے پہلے سجدہ کیا مگر مقتدی سر اٹھانے سے پہلے امام سجدے میں پہونچ گیا تو مقتدی کا سجدہ درست ہوگا یا نہیں اور مقتدی کا امام سے پہلے سجدہ کرنا کیسا ہے؟
بِســــمِ الـــلّٰه الـــرحــمٰن الــــــرحیم
الجـــواب بعـــون المــلک الوھــــــاب
اگر مقتدی نے امام سے پہلے سجدہ کیا تو اس کا سجدہ ہو جاۓگا مگر مقتدی کا امام سے پہلے سجدہ کرنا حرام ہے جیساکه خلیفۂ اعلیٰ حضرت حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ حضرت مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں :
امام سے پہلے سجدہ کیا مگر اس کے کر اٹھانے سے پہلے امام بھی سجدہ میں پہونچ گیا تو سجدہ ہو گیا، مگر مقتدی کو ایسا کرنا حرام ہے-
بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۹۸)
اور فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۹۰ میں ہے
ویکرہ للمأموم أن یسبق الإمام بالرکوع أو السجود وأن یرفع رأسہ فیہما قبل الإمام " اھ
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۰شعبان المعظم شریف ۱۴۴۴ھجری
۱۳مارچ۲۰۲۳عیسوی بروز دوشنبه ـــــــــــــــــــــــ پیر شریف
Tags:
نماز کا بیان