شیعہ سے میل جول رکھنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

مسئله:-   جو شخص شیعه سے میل جول اور تعلقات رکھتا ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
بِســــمِ الــــلّٰهِ الرَّحــــمٰنِ الرَّحِــــیم
الجـــــواب بعـــــون المــــــلک الــــــوھاب و ھـــدایةالحــق والصــــواب
جو شخص شیعه سے میل جول اور تعلقات رکھتا ہے تو وہ فاسق معلن ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہے جیساکہ حضرت مفتی عبدالمنان اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
  ایسا امام جو بدمذہبوں سے میل جول رکھے فاسق معلن ہے بالخصوص اس صورت میں که طرز عمل سے سنیوں پر ناگوار اثر پڑے اور مذہب کو نقصان پہونچے اس کو امام بنانا جائز نہیں ہے اور اس کو بشرط استطاعت امامت سے علٰیحدہ کردینا ضروری ہے شامی میں ہے
مشی فی شرح المنیۃ علی ان کراھۃ تقدیمه کراھۃ تحریم
 (بحواله فتاویٰ بحرالعلوم جلد اول صفحه نمبر ۳۳۸ کتاب الصلوٰۃ)
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۶رمضان المبارک شریف ۱۴۴۴ھجری 
۱۸اپـریل۲۰۲۳عیسوی بروز سه شنـــبه منگل
Previous Post Next Post