مسئله:- زید کی دو بیویاں ہیں اور زید نے ان دونوں کو بازار سے لا کر گوشت دیا بنانے کے لیۓ اور ان دونوں میں سے کسی نے سالن میں پانی زیادہ ڈال دیا تو زید نے کہا جس نے سالن میں پانی ڈالا اسکو تین طلاق اور دونوں انکار کر رہی ہیں تو ایسی صورت میں زید اگر قربت کرنا چاہے تو کس بیوی سے کر سکتا ہے؟
: بِسمِ اللّٰهِ الْــرَّحْـــمٰنِ الْــرَّحِــــــــــیْمْ
:الجــواب بــعون المــلک الوھــاب
زید اپنی دونوں میں سے کسی سے انکار کرنے کی وجہ سے قربت نہیں کر سکتا اور اگر زید کو معلوم ہے کہ فلاں بیوی نے سالن میں پانی زیادہ ڈالا ہے جب تو ظاہر کہ اسی پر طلاق پری جس نے سالن میں پانی زیادہ ڈالا ہے پھر اس کے انکار کا کوئی اعتبار نہیں اور اگر زید کو نہیں معلوم ہے اور خود شبہہ میں ہے کہ ان دونوں میں سے کس نے پانی ڈالا ہے توجب تک معین نہ کرلے قرابت نہیں کر سکتا جب تک کہ حلالہ نہ ہوجائے یعنی ہر ایک کو ایک ایک طلاق دے تاکہ وہ دوسرے سے نکاح کر سکیں پھر دوسرے شوہر کے وسطی کرنے کے بعد انہیں طلاق دے دیے یا مر جاۓ تو بعد عدت ان سے نکاح کر سکتا ہے
ایسا ہی فتاویٰ امجدیہ جلد دوم صحفه ۳۲ پر ہے واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
ھجری
۲۱جنوری ۲۰۲۳ عیسوی بروز سه شنبه ــــــــــــ منگل
Tags:
طلاق کا بیان