کیا حضور ﷺ امہات المومنین میں سے کسی کو طلاق دئیے تھے؟

مسئله:-      رسول کائنات ﷺ نے امہات  المؤمنین  رضی ﷲ عنہن میں سے کیا  کسی کو کبھی طلاق دئیے تھے  اور دئیے تھے کتنی طلاق؟
:بِسمِ اللّٰهِ الْــرَّحْـــمٰنِ الْــرَّحِــــــــــیْمْ 
:اَلْجَوَاب بِعَوْنِ اْلْمَلکِ اْلْوَھَّــــــــــابْ     
 نبئی کریم ﷺ نے حضرتِ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ایک طلاق رجعی دیئے  تھی ، 
 شیخ المحدثین حضرتِ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ  تحریر فرماتے ہیں کہ ایک روایت میں مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ایک طلاق رجعی دی اس کی خبر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو بہت دکھ ہوا اس کے بعد حضرت جبریل علیہ السلام آئے اور وحی لائے کہ حکم الہی یہ ہے کہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رجوع فرما لیں کیونکہ وہ بہت روزہ دار اور شب بیدار ہیں اور وہ جنت میں آپ کی زوجہ مطہرہ ہیں
 (مدارج النبوۃ جلد دوم صفحہ ۵۵۸ )
لہذا مذکورہ  روایت سے معلوم ہوا کہ  رسولِ کریم ﷺ  کا ایسا کرنا فقط جواز طلاق کے لئے ہے نہ کہ بلاوجہ طلاق جیسی مہلک وباء کو عام کرنے کے لئے  اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بیوی کو دینا ہو تو ایک طلاق رجعی دینا چاہیے کہ چاہیں تو عدت کے اندر رجوع کی بھی صورت بن سکے، 
 واللّٰه تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب
۱شعبان المعظم شریف ۱۴۴۴ھجری
۲۲فروری ۲۰۲۳عیسوی بروز چہار شنبه ــــــــــــ بدھ
Previous Post Next Post