مسئله:- بیوہ عورت کے سر میں درد ہو تو کنگھا باریک داندانے کی طرف سے کنگھا کر سکتی ہے یا نہیں؟
:بِسمِ اللّٰهِ الْــرَّحْـــمٰنِ الْــرَّحِــــــــــیْمْ
:الجواب بعون الملک الوھاب
بیوہ عورت باریک داندانے کی طرف کنگھا نہیں کر سکتی ہے کیوں کہ باریک داندانے بال کو سنوارنے کے لیۓ ہوتے ہیں اور اس طرف سے کنگھا کرنا ممنوع ہے, دندانے والے کنگھا کے متعلق حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ حضرت مفتی الشاہ محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان فتاویٰ عالمگیری در مختار وشامی کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں :
عذر کی وجہ سے اِن چیزوں کا استعمال کر سکتی ہے مگر اس حال میں اُسکا استعمال زینت کے قصد سے نہ ہو مثلاً درد سر کی وجہ سے تیل لگاسکتی ہے یا تیل لگانے کی عادی ہے جانتی ہے کہ نہ لگانے میں دردسر ہو جائیگا تو لگانا جائز ہے۔ یا دردسر کے وقت کنگھا کرسکتی ہے مگر اُس طرف سے جدھر کے دندانے موٹے ہیں اُدھر سے نہیں جدھر باریک ہوں کہ یہ بال سنوارنے کے لیے ہوتے ہیں اور یہ ممنوع ہے۔
بہار شریعت جلد دوم حصه ہشتم صفحه ۲۴۴ باب سوگ کا بیان)
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۸رجب المرجب شریف ١٤٤٤ھجری
۲۰جنوری ۲۰۲۳ عیسوی بروز دوشنبه ــــــــــ پیر شریف
Tags:
سوگ کا بیان