(استفتاء)_کیا سید ہونے کے لیے نسب کا حسنین کریمین تک پہنچنا ضروری ہے یا دیگر اولاد علی رضی اللہ تعالی عنہ کو بھی سید کہا جا سکتا ہے؟
(مستفتی):مولانا فیضان، بلئی،بلرام پور
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ
بِسْــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ
الـــجـــوابــــــــــــــــــــــــــــ جی ہاں! سید ہونے کے نسب کا حسنین کریمین تک پہنونچنا ضروری ہے، یاد رہے صرف حضرتِ مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے بیٹوں حضرت حسنین کریمین کی اولاد کو ہی سید کہا جاتا ہے ، کہ یہ حسنین کریمین کی خصوصیات میں سے ہے، اور مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کی دیگر اولادیں سیــد نہیں ہے بلکہ انہیں علـــوی کہا جـــاتا ہے.
چنانچہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیه الرحمه تحریر فرماتے ہیں: بخاری و مسلم وابوداؤد وترمذی ونسائی وغیرہم نے یہ حدیث مولا علی کرم ﷲ تعالٰی وجهه سے روایت کی ہے، ہاںﷲ تعالٰی نے یہ فضیلت خاص امام حسن وامام حسین اور ان کے حقیقی بھائی بہنوں کو عطا فرمائی رضیﷲ تعالٰی عنهم اجمعین کہ وہ رسولﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیه وسلم کے بیٹے ٹھہرے پھر ان کی جو خاص اولاد ہے ان میں بھی وہی قاعدہ عام جاری ہوا کہ اپنے باپ کی طرف منسوب ہوں اس لئے سبطین کریمین کی اولاد سید ہیں نہ کہ بناتِ فاطمه رضی ﷲ تعالٰی عنها کی اولاد کہ وہ اپنے والدوں ہی کی طرف نسبت کی جائیں گی۔(فتاوی رضویه ج ۱۳ ص ۳٦۱ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
شریف کا لفظ جو عرب میں سید کے معنی میں بولا جاتا ہے پہلے زمانہ میں علوی، جعفری اور عباسی وغیرہ پر بھی بولا جاتا تھا، مگر جب مصر پر فاطمی حکومت کا قبضہ ہوا تو یہ لفظ حضرات حسنین کریمین رضی اللہ تعالی عنہما کی اولاد کے ساتھ خاص ہو گیا اور یہی عرف اب تک چلا آرہا ہے، اسی لیے ہندوستان میں بھی سید سے اولاد حسنین ہی مراد لیتے ہیں.
فتاوی حدیثیہ میں ہے:"واعلم ان اسم الشریف کان یطلق علی من کان اھل البیت ولو عباسیا او عقیلیا ومنہ قول المؤرخین الشریف العباسی الشریف الزینبی فلما ولی الفاطمیون بمصر قصروا الشریف علی ذریۃ الحسن والحسین فقط واستمر ذالک الی الآن اھ۔"(منقول از فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۵۸۴)واللہ تعالی اعــلم
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــبه: محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدیٓ بلرام پور یوپی انڈیا
۲۰/رجب المرجب ۱۴۴۳ھ سه شنبه
تصـــــدیقاتِ مفتیانِ عظام!
حضرت مولانامفتی عدیل احمد قادری علیمی مصباحی، بلرام پور یوپی،انڈیـــا.
حضرت مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی صاحب، بلرام پور یوپی،انڈیـــا.
حضرت مولانامفتی کہف الوری مصباحی صاحب، بلرام پور یوپی،انڈیـــا.
Tags:
متفرقات