مسئلہ :- ناپاکی حالت میں قرآن کی تلاوت سماعت کرنا کیسا ہے ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جائز ہے
کیونکہ حرمت و ممانعت تلاوت کرنے پر وارد ہے نہ کہ سننےپر ۔ کماھوظاھر من کتب الفقہ والفتاوی ، اور منع نہ ہونا ہی جواز کی دلیل ہے
ام المؤمنین سیدہ طیبہ طاہرہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے صریح حدیث پاک مروی ہےکہ،
ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یتکئ فی حجری وانا حائض ثم یقرا القرآن ،
(صحیح بخاری صفحہ ٨٣ ، دار ابن کثیر بیروت)
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں تکیہ لگاتے ، حالانکہ میں حائضہ ہوتی پھر قرآن کی تلاوت فرماتے ،
تو ظاہر ہے کہ یہ تلاوت اتنی آواز سے ہوتی کہ ام المؤمنین کو سنائی پڑتی ،لہذا معلوم ہواکہ جنابت یا حیض ونفاس کی حالت میں قرآن پاک کی تلاوت سننے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ،
والله تعالیٰ اعلم
۱۵ رجب المرجب ۱۴۴۴ ھجری
۷ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
قراءت کا بیان