أَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا اس آیت سے منسلک اعلیٰ حضرت کا ایک شعر

مسئلہ :- أَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا سے دے رزق حسن 
بندۂ رزاق تاج الاصفیاء کے واسطے
امام اہلسنت علیہ الرحمہ کا یہ شعر قرآن مجید کی کس آیت سے منسلک ہے؟
الجواب امام اہلسنت کا یہ شعر قرآن مجید سورۂ طلاق آیت 11 سے منسلک ہے 
قال الله تعالیٰ
أَحْسَنَ اللَّهُ لَهُ رِزْقًا، 

بے شک اللہ نے اس کے لیے اچھی روزی رکھی۔
(ترجمہ کنز الایمان)
تفسیر صراط الجنان میں ہے :
بیشک اللّٰہ تعالیٰ نے اس کے لیے یعنی ایمان والوں کے لیے  اچھی روزی یعنی جنت رکھی ہے جس کی نعمتیں  ہمیشہ باقی رہیں  گی ، کبھی مُنقطع نہ ہوں  گی ۔( مدارک، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۱، ص۱۲۵۴، خازن، الطلاق، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۱، ۴ / ۲۸۲، ملتقطاً)
والله تعالیٰ اعلم 
۱۶ رجب المرجب ۱۴۴۴ ھجری
۸ فروری ۲۰۲۳ عیسوی چہارشنبہ
Previous Post Next Post