(استفتاء) کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسںٔلے میں کہ 'جو رب ہے وہی رام ہے.' اس طرح کا جملہ لکھنا یا لکھوانا شریعت کی نظر میں کیسا ہے؟ اور اس پر حکم شرع کیا ہے؟
(مستفتی):محمد عاقب حسن رضوی امجدی.
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ
بِسْــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ
الـــجـــوابــــــــــــــــــــــــــــ اگر کوئی رام کا حقیقی معنیٰ جانتے ہوئے یہ کہے یا لکھے یا لکھوائے کہ جو رب وہی رام ہے تو ایسا شخص کافر ہے، اور اگر حقیقی معنیٰ نہیں جانتا تو حکم کفر نہیں، تاہم اس پر توبہ، تجدیدِ ایمان اور بیوی والا ہو تو تجدیدِ نکاح لازم ہے"۔
اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں شارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: بھگوان اور رام کے جو حقیقی معنی ہیں ان پر مطلع ہوتے ہوئے جو شخص اللہ عزوجل کو بھگوان یا رام کہے وہ بلا شبہ اسلام سے خارج ہو گیا، اور اس کے سارے اعمال حسنہ برباد ہوگئے، اس پر فرض ہے کہ وہ فوراً اس بات سے توبہ کرے اور تجدید ایمان اور تجدید نکاح بھی کرے اگر بیوی والا ہوتو. سنسکرت میں بھگ عورت کی شرمگاہ کو کہتے ہیں. اور ان کا معنی والا اور رام کے معنی رما ہوا یعنی کسی میں گھسا ہوا ہے، یہ دونوں معنی اللہ تعالٰی کے لئے عیب اور اس کو مستلزم ہیں کہ وہ خدا نہ ہوا اس لئے دونوں الفاظ کا اطلاق اللہ عزوجل پر کفر ہے...
رہ گئے وہ لوگ جو اس کے حقیقی معنی نہیں جانتے، وہ صرف اتنا جانتے ہیں ہندوں میں اللہ تعالٰی کو بھگوان یا رام کہا جاتا ہے. انہوں نے اگر اللہ عزوجل کو بھگوان یا رام کہا تو ان کا حکم اتنا سخت نہیں پھر بھی ان پر توبہ وتجدید ایمان لازم ہے، خواہ ایک شخص کہے یا سب لوگ کہیں، بےعلم عوام کے کہنے سے کوئی کفر اسلام نہیں ہو جائے گا، ہرمسلمان پر فرض ہے کہ وہ ایمان وکفر کو جانے، بےعلمی عذر نہیں ہوسکتی، جن جن لوگوں نے اللہ عزوجل کو بھگوان یا رام کہا بہر حال توبہ وتجدید ایمان وتجدید نکاح کرے اگر بیوی رکھتا ہو."(فتاوی شارح بخاری،ج: اول،ص:۱۷۱_۱۷۲) واللہُ تعالٰی اَعْــــــــلَمُ.
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــبه محمد معصوم رضا نوریؔ ارشدیٓ بلرام پور یوپی انڈیا.
تصـــــدیقاتِ مفتیانِ عظام!
حضرت مولانامفتی رفیع اللہ قادری مصباحی صاحب، بلرام پور یوپی،انڈیـــا.
حضرت مولانامفتی ذیشان ضیاء مصباحی صاحب،خیرآباد مئو یوپی، انڈیـــا.
حضرت مولانامفتی عدیل احمد قادری علیمی مصباحی، بلرام پور یوپی،انڈیـــا.
حضرت مولانا مفتی رضوان احمد مصباحی صاحب، بلرام پور یوپی،انڈیـــا.
سنی رضوی دارلافتــاء
Tags:
عقائد کا بیان