مسئله:- نماز میں سورۂ فاتحه کے بعد آمین کو کتنے طریقے سے پڑھ سکتے ہیں؟
بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمْ
الجواب بعون الملک الوھاب
نماز میں سورۂ فاتحه کے بعد آمین کو تینطریقے سے پڑھ سکتے جیسا کہ حضرتِ علامہ علاؤ الدین حصکفی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: وامن بمد وقصر وامالة ولا تفسد بمد مع تشدید وحذف یاء بل یقصر مع احدھما او بمد معھا
ترجمه اور آمین کہے مد کے ساتھ یا قصر اور اماله کے ساتھ (آمین مد کے ساتھ یاسین کے وزن پر ہوگا، اور قصر کے ساتھ بروزن قرین ہوگا، اور اماله کے ساتھ ایمین بروزن بےکین آئیگا گویا آمین، آمین،ایمین، تینوں طرح کہنا جائز ہے,
(در مختار جلد اول صفحه ۲۳۷ کتاب الصلوٰۃ)
اور حضرت صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں
آمین کو تین طرح پڑھ سکتے ہیں، مد کہ الف کو کھینچ کر پڑھیں، اور قصر کے الف کو دراز نہ کریں، اور اماله که مد کی صورت میں یا کی طرح مائل کریں، بہار شریعت جلد اول حصه سوم صفحه ۵۲۴ نماز پڑھنے کا بیان
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۶شعبان المعظم شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۷فروری ۲۰۲۳عیسوی بروز دوشنبه ـــــــــــــــــــــــ پیر شریف
Tags:
نماز کا بیان