مسئلہ :- سوتیلی ماں کی لڑکی جس کو ماں اپنے ساتھ لائی ہے اس سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں سوتیلی ماں کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے
اسی طرح سوتیلی ماں کی حقیقی بہن سے بھی نکاح کرنا جائز ہے
کیونکہ وہ محرمات میں سے نہیں اور محرمات کے علاوہ سے نکاح جائز ہے
قال الله تعالیٰ
واحلّ لکم ماوراء ذلکم " اھ
اور خاتم المحققین علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
" .لاتحرم بنت زوج الام ولا امه ولا ام زوجة الاب ولا بنتها " اھ
ردالمحتار فصل فی المحرمات)
اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ فرماتے ہیں کہ علماء تصریح فرماتے ہیں کہ سوتیلی ماں کی ماں اور اس کی بیٹی اور اس کی بہن سب حلال ہے
فتاوٰی رضویہ
۵ شعبان المعظم ۱۴۴۴ ھجری
۲٦ فروری ۳۰۲۳ عیسوی یکشنبہ
Tags:
محرمات کا بیان