قبر کو سنگ مر مر سے تعمیر کرنا کیسا ہے؟

مسئله:-  قبر کی لڑیاں سنگ مرمر سے از سرِ نو تعمیر کرنا کیسا ہے؟
بِسمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمْ
الجواب بعون الملک الوھاب
بلا ضرورت شرعیه قبر کو کھولنا جائز نہیں اور قبر کی لکڑیاں ہٹا کر سنگ مرمر سے از سرِ نو تعمیر کرنا ممنوع ہے ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں حضور فقیه ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ  فتاویٰ فیض الرسول  جلد اول صفحہ ۴۵۴ میں تحریر فرماتے ہیں: 
لحد کی مٹی ہٹائی جاسکتی ہے مگر وہ مٹی کہ لکڑیوں کی درازوں میں ہو اس کا ہٹانا منع ہے کہ ستر رب العالمین کے خلاف ہے اور لحد کی لکڑیاں نہیں ہٹائی جاسکتیں کہ بلا ضرورت شرعیه قبر کو کھولنا جائز نہیں جیسا کہ اعلیٰ حضرت رضی ﷲ عنہ تحریرفرماتے ہیں کہ لحد از دفن کشودن حلال نیست" فتاویٰ رضویہ شریف جلد چہارم صفحہ ۱۱٦) 
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۴شعبان المعظم شریف ۱۴۴۴ھجری 
۲۵فروری ۲۰۲۳عیسوی بروز شنبه ــــــــــــ سنیچر
Previous Post Next Post