خطبۂ جمعہ سننا فرض ہے یا واجب یا سنت؟

مسئلہ :- جمعہ کا خطبہ سننا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت؟  
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
واجب ہے بلکہ 
ہر خطبے کا سننا واجب ہے چاہے جمعہ و عیدین کا ہو یا نکاح و ختم قرآن کا، 
جیسا کہ حضرت علامہ علاؤالدین حصکفی حنفی متوفی ۱۰۸۸ھ  لکھتے ہیں: 
یجب الاستماع لسائر الخطب کخطبۃ نکاح و خطبۃ عید و ختم علی المعتمد " اھ 
(در مختار جلد ۳ صفحہ ۳٦ کتاب الصلاۃ) 
محقق جلیل اعلی حضرت امام احمد رضا حنفی متوفی ۱۳۴۰ ھ لکھتے ہیں 
" فان المعتمد وجوب الاستماع لکل خطبۃ ولو خطبۃ ختم القرآن ولو خطبۃ النکاح" اھ
(فتاویٰ رضویہ جلد ۲۳ صفحہ ۳۵۴) 
اور حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ لکھتے ہیں :  خطبۂ جمعہ علاوہ اور خطبوں کا سننا بھی واجب ہے مثلاً خطبۂ عیدین و نکاح وغیرہما " اھ
(بہار شریعت حصہ ۴ صفحہ ۴۷۵ )
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۱۱ رجب المرجب ۱۴۴۴ ھجری
۳ فروری ۲۰۲۳ عیسوی جمعہ
Previous Post Next Post