کفر کے کتنے اقسام ہیں؟

مسئله:-   کفر کے کتنے اقسام ہیں؟
بِسمِ ﷲِ اْلْـــرَّحْمٰنِ اْلْـرَّحِـــیْم
الجواب بعون الملک الوھاب 
کفر کے چار اقسام‌ہیں تفسیر بغوی مترجم میں جیساکہ مرقوم ہے ،کفر انکار، کفر حجود، کفر عناد، کفر نفاق،
اور انکی تعریف مندرجہ ذیل ہیں ملاحظہ فرمائیں:
(۱)کفر انکار یہ ہے کہ ضرورت دین میں سے کسی چیز کو نہ دل سے جانے اور نہ زبان سے مانے. جیسے فرعون کا کفر. 
(٢)کفر حجود یہ ہے کہ ضرورت دین میں سے کسی چیز کو دل سے جانے لیکن زبان سے انکار کرے. جیسے منکرین معجزات کا کفر. 
(٣)کفر عناد یہ ہے کہ ضرورت دین میں سے کسی چیز کو دل سے بھی جانے اور زبان سے بھی کہے مگر تسلیم و گریدگی سے باز رہے جیسے ابو طالب کا کفر.
(٤)کفر نفاق یہ ہے ضرورت دین میں سے کسی چیز کا دل سے انکار کرے پر زبان سے اقرار کرے. جیسے نعوذ باالله کوئی دل میں کہے کہ محمد غیب کیا جانیں؟ اور زبان سے کچھ اور ہی عقیدہ بتائے تو وہ اسی قسم کا کافر ہے۰
 ایسا ہی تفسیر بغوی  سورۃ البقرہ پارہ،۱، صفحه، ۴۷ میں ہے 
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۱۰ رجب المرجب شریف ۱۴۴۴ھجری 
۲فروری ۲۰۲۳عیسوی بروز پنجشنبہ ـــــــــ جمعرات
Previous Post Next Post