مسئلہ :- زید مسافر ہے اور جہاں ہے وہاں پندرہ دن ٹھہرنےکا ارادہ نہیں ہے اور وہیں شادی کرلی تو تو کیا زید مقیم ہوگیا یا مسافر ہی رہے گا ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر چہ پندرہ دن ٹھہرنےکا ارادہ نہیں شادی کر لی تو مقیم ہوگیا
ردالمحتار جلد دوم صفحہ ٦۱۴ میں ہے؛
"(قوله: أو تأهله) أي تزوجه. قال في شرح المنية: ولو تزوج المسافر ببلد ولم ينو الإقامة به فقيل: لا يصير مقيماً، وقيل: يصير مقيماً؛ وهو الأوجه- اھ
اور بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۷۵٦ میں ہے:
مسافر نے کہیں شادی کر لی اگرچہ وہاں پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو، مقیم ہوگیا اور دو شہروں میں اس کی دو عورتیں رہتی ہوں تو دونوں جگہ پہنچتے ہی مقیم ہو جائے گا۔
والله تعالیٰ اعلم
۱۹ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۱۲ جنوری ۲۰۲۳عیسوی پنجشنبہ
Tags:
مسافر کا بیان