مسئلہ:- امام کو وسط ( بیچ) میں کھڑا ہونا کیا ہے واجب ہے سنت ہے یا مستحب؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک، الوھاب
وسط میں کھڑا ہونا سنت ہے اگر دہنی یا بائیں جانب کھڑا ہوا، تو خلافِ سنت کیا
جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۹۸ میں ہے :
وینبغی للإمام أن یقف بإزاء الوسط فإن وقف فی میمنۃ الوسط أو فی میسرتہ فقد أساء لمخالفۃ السنۃ ھکذا فی التبین -
والله تعالیٰ اعلم
۱۵ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۸ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی یکشنبہ
Tags:
نماز کا بیان