مسئلہ :- چند لوگ ایک ساتھ کسی کے گھر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہوں اور قریب ایک بھکاری کھڑا ہو تو اس بھکاری کو کھانے میں سے کچھ دینا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صاحب خانہ کو ناگوار گزرے تو دینا جائز نہیں ورنہ جائز ہے
جیســــــاکـــــہ خلیفۂ اعلیٰ حضرت فقـــــيه اعـــظم حضــــور صـــــدرالشـــــريعــــــه بــــدرالطــــريــــقه عـــــلامــــه مفتى حکیم محــــــمد امجـــد عـــلى اعــــظمــى رضــوى عــــليــــه الـــرحـــمة والــــرضـوان تحــــریر فــرمـــاتـے ہــیں کہ : ایک دسترخوان پر جو لوگ کھانا تناول کرتے ہیں ، ان میں سے ایک شخص کوئی چیز اٹھا کر دوسرے کو دیدے یہ جائز ہے، جبکہ معلوم ہو کہ صاحبِ خانہ کو یہ دینا ناگوار نہ ہوگا اور اگر معلوم ہے کہ اسے ناگوار ہوگا تو دینا جائز نہیں ، بلکہ اگر مشتبہ حال ہو معلوم نہ ہو کہ ناگوار ہوگا یا نہیں جب بھی نہ دے۔ بہار شریعت حصہ،۱۶،صفحہ،۳۹۶،ولیمہ اور ضیافت کا بیان)
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۱۶/جمادی الآخر شریف ۱۴۴۴ھجری
۹/جنوری ۲۰۲۳عیسوی بورز دوشنبہ پیر شریف
Tags:
ضیافت کا بیان