مسئلہ :- بکر کو پڑا ہوا مال ملا تھا اور جتنے دنوں لقطہ کے اعلان کا حکم مقرر ہے پورا ہوگیا مالک کا پتہ نہیں چلا تو بکر اس مال کو صدقہ کرنے کے بجائے کسی کو قرض دے سکتا ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں قرض دے سکتا ہے کیونکہ جب وہ مال صدقہ کرنا جائز ہوگیا تو قرض دینا بدرجہ اولی جائز ہوگا
جیسا کہ بہار شریعت میں در مختار جلد ہشتم کتاب القضاء کے حوالے سے ہے :
ملتقط (گری پڑی چیز کو اُٹھانے والا)نے اگر لقطہ( گری پڑی چیز۔) کااُتنے زمانہ تک اعلان کر لیا جو اُس کے لیے مقرر ہے اور مالک کا پتہ نہ چلا اب اگر یہ قرض دینا چاہے دے سکتا ہے کی وں کہ جب اس وقت اس کو تصدق (صدقہ) کرنا جائز ہے تو قرض دینا بدرجۂ او لٰی جائز ہو گا۔
(بہار شریعت حصہ دوازدہم صفحہ ۹۱۴ قضا کا بیان)
والله تعالیٰ اعلم
۱۴ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۷ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی شنبہ
Tags:
قضا کا بیان