*السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں
کیا وقت ذبح جانور کو پانی پلا سکتے ہیں،
*(سائل سید اسماعیل رضا جمبرگٹہ کرناٹک)*
*وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
*بسم الله الرحمن الرحیم*
جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اسے پانی پلا سکتے ہیں بلکہ پلانا چاہیے جانور کو بھوکا پیاسا نہیں ذبح کرنا چاہیے
حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
قربانی سے پہلے اُسے چارا پانی دے دیں یعنی بھوکا پیاسا ذبح نہ کریں اور ایک کے سامنے دوسرے کو نہ ذبح کریں اور پہلے سے چُھری تیز کر لیں ایسا نہ ہو کہ جانور گرانے کے بعد اُس کے سامنے چُھری تیز کی جائے ۔
*(بہار شریعت جلد ۳ ص ۳۵۲ مکتبۃ المدینہ)*
*واللہ تعالیٰ اعلم*
*کتبــــہ؛*
*محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ*
*مورخہ:۱۱ ذی القعدہ ۱۴۴۳ ھجری)*
*الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*محمدشرف الدین رضوی ، شیخ الحدیث دارالعلوم حبیبیہ قادریہ، فیلخانہ، ہوڑہ ، کلکتہ*
Tags:
ذبح کا بیان