مسئلہ :- بکر نے کلام نہ کرنے کی قسم کھائی یعنی اس کپڑے والے سے کلام نہ کرے گا اور کپڑے والے نے کپڑا بیچ دیا تو اب کلام کرنے پر کیا حکم ہے۔ قسم ٹوٹے گی یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں قسم ٹوٹ جائے گی
جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد دوم صفحہ ۱۰۹ میں ہے :
رجل حلف لا یکلم صاحب ھذا الطلیسان لایحنث فکلمہ بعد ما باع الطلیسان حنث بالاجماع وان کلم مشتری الطلیسان لا یحنث کذا فی الشرح جامع الصغیر للقاضی خان " اھ
اور بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۳۴۶ میں ہے :
قسم کھائی کہ اس کپڑے والے سے کلام نہ کریگا اوسنے کپڑے بیچ ڈالے پھر اس نے کلام کیا تو قسم ٹوٹ گئی اور جس نے کپڑے خریدے اوس سے کلام کیا تو نہیں -
والله تعالیٰ اعلم
۲۳ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۱۶ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی دوشنبہ
Tags:
قسم کا بیان