مسئلہ :- مردے کو غسل دینا کیا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
میت کو غسل دینا فرض کفایہ ہے،جیساکہ بہار شریعت میں ہے
میّت کو نہلانا فرض کفایہ ہے بعض لوگوں نے غسل دے دیا تو سب سے ساقط ہوگیا۔
(حصہ چہارم صفحہ ۸۱۳)
فرض کفایہ کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اگر محلے کے لوگوں میں سے کسی ایک شخص نے غسل دے دیا تو سب کے ذمہ سے بری ہو گیا لیکن اگر کسی نے بھی غسل نہ دیا اور بغیر غسل و کفن کے سپرد خاک کر دیا تو جن جن تک بات پہنچی تھی وہ سب گناہ گار ہوئے،
والله تعالیٰ اعلم
۲۴ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۱۷ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی منگل
Tags:
جنازہ کا بیان