مسئلہ :- نماز میں امام کی متابعت مقتدی پر کیا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
فرض ہے
جیساکہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں؛
جو چیزیں فرض ہیں ان میں امام کی متابعت مقتدی پر فرض ہے یعنی ان میں کا کوئی فعل امام سے پیشتر ادا کر چکا اور امام کے ساتھ یا امام کے ادا کرنے کے بعد ادا نہ کیا، تو نماز نہ ہوگی مثلاً امام سے پہلے رکوع یا سجدہ کر لیا اور امام رکوع یا سجدہ میں ابھی آیا بھی نہ تھا کہ اس نے سر اٹھا لیا تو اگر امام کے ساتھ یا بعدکو ادا کر لیا ہوگئی، ورنہ نہیں ۔
(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۲۱ )
والله تعالیٰ اعلم
۶ رجب المرجب ۱۴۴۴ ھجری
۲۹ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی یکشنبہ
Tags:
نماز کا بیان