بارہ ربیع الاول کو بارہ وفات کہنا کیسا ہے؟

مسئلہ :- اسلامی سال کا تیسرا مہینہ بارہ ربیع الاول  شریف کو بارہ وفات کہنا کیسا ہے؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
بارہ وفات کہنا ناجائز ہے "
 جیسا کہ حکیم الامت مفسر قرآن  حضرتِ  علامہ مفتی احمد یار خان صاحب قبلہ نعیمی نور الله مرقدہ فرماتے ہیں:
 ربیع الاول میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت بھی ہے اور وفات بھی مگر اس مہینے میں عید میلاد منائی جاتی ہے نہ کہ غم وفات حتیٰ کہ اس مہینے کو بارہ وفات کہنا بھی ناجائز ہے - 
 المرأۃ المناجیح جلد دوم صفحہ صفحہ ۵۴٦ نعیمی کتب خانہ) 
والله تعالیٰ اعلم
۱ رجب المرجب ۱۴۴۴ ھجری
۲۴ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی سہ شنبہ
Previous Post Next Post