حالتِ نمازمیں حائضہ عورت کا کپڑا مرد کے کپڑے سے مس ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

مسئلہ:-   حائضہ عورت کے کپڑے سجدہ کرتے وقت مرد کا کپڑا مس (چھو گیا) تو اسکی نماز کا کیا حکم ہے؟
بِسمِ ﷲِ اْلْـــرَّحْمٰنِ اْلْـرَّحِـــیْم
الجواب بعون الملک الوھاب:
حائضہ عورت کے کپڑے سے سجدہ کرتے وقت مرد کا کپڑا مس چھو جانے سے نماز میں کوئی خرابی نہ آئیگی اور نماز ہو جائیگی اور جو عورتیں حائضہ ہوتی ہیں وہ  اس معاملے میں بہت احتیاط کرتی ہیں اور نماز بلا شبہ ہو جائے گی اور نماز ہو جانے کے  متعلق 
رئیس المحدثین امیر المومنین فی الحدیث سید الفقہاء حضرت الامام ابو عبداللّٰه محمد بن اسماعیل بخاری رضی ﷲ عنہ  حدیث شریف نقل فرماتے ہیں:
حَدَّثنَا مُسَدَّدٌ عَن خَالدٍ قَالَ: حَدَّثنَا سُلیمَانُ الشَّیبَانِیُّ عن عبداللّٰهِ بنِ شَدَّادٍ عن مَیمُونۃَ قَالَت: کَانَ رَسُولُ اللّٰهِ ﷺ یُصَلّیِ وَأَنَا حِذَاءَہُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرَبُّمَا اَصَابِنِی ثَوبُهُ اِذَا سَجَدَ قَالَت: وَکانَ یُصَلّیِ عَلَی الخمرۃِ۰ 
ترجمه  ہم سے مسدد نے بیان کیا خالد سے، کہاکہ ہم سے سلیمان شیبانی نے بیان کیا عبداللّٰه بن شداد سے، انہوں نے حضرتِ میمونہ رضی ﷲ عنہ سے آپ نے فرمایا کہ نبی کریم رؤف الرحیم ﷺ نماز پڑھتے اور حائضہ ہونے کے باوجود میں ان کے سامنے ہوتی، اکثر جب آپ سجدہ کرتے تو آپ کا کپڑا مجھے چھو جاتا- انہوں نے کہا کہ (آپ کھجور کے پتوں سے بنے ہوۓ ایک چھوٹے سے) مصلے پر نماز ادا فرماتے تھے، 
بخاری شریف مترجم جلد،۱، صفحه، ۴۵۳ باب نماز کے احکام) 
تو اس حدیث طیبیہ سے صاف ظاہر وباہِر ہوگیا کہ اگر حائضہ عورت کے کپڑے سے کپڑا چھو جاۓ تو نماز ہو جاۓ گی, 
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۸ جُمادی الآخر شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۱ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی بروز شنبہ ـــــــــ سنیچر
Previous Post Next Post