پورا کفارہ ایک ساتھ ایک ہی دن دینے سے ادا ہوگا یا نہیں؟

مسئلہ :-زید پر  کفارہ لازم تھا لیکن زید نے ساٹھ مسکین کو دونوں وقت کھانا کھلانے کے بجاۓ ایک مسکین کو ساٹھ دفعہ میں بقدرِ صدقۂ فطر بطورِ اباحت دیدیا تو زید کا ساٹھ دفعہ دینے سے کفارہ ادا ہوگا یا صرف ایک دن کا کفارہ ادا ہوگا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 ہر روز یعنی ساٹھ دن تک دینے سے  مکمل کفارہ ادا ہوجائے گا 
اور اگر ایک ساتھ ساٹھوں  دن کا بطورِ اباحت، دیا تو  ایک ہی دن کا ادا ہوگا- 
 جیسا کہ حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ لکھتے ہیں : ایک مسکین کو ساٹھ دن تک دونوں  وقت کھلایا یا ہر روز بقدر صدقۂ فطراُسے دیدیا جب بھی اد ا ہوگیا اور اگر ایک ہی دن میں  ایک مسکین کو سب دیدیا ایک دفعہ میں  یا ساٹھ دفعہ کر کے یا اُس کو سب بطور اباحت دیا تو صرف اُس ایک دن کا ادا ہوا۔ یوہیں اگر تیس مساکین کو ایک ایک صاع گیہوں  دیے یا دو دو صاع جَو تو صرف تیس کو دینا قرار پائیگا یعنی تیس مساکین کو پھر دینا پڑے گا یہ اُس صورت میں  ہے کہ ایک دن میں  دیے ہوں  اور دودنوں  میں  دیے تو جائز ہے
(بہار شریعت حصہ ہشتم صفحہ ۲۱۶ کفارہ کا بیان) 
والله تعالیٰ اعلم۔ 
۲۶/جُمادی الآخر شریف ۱۴۴۴ ھجری
۱۹/ جنوری ۲۰۲۳ عیسوی بروز پنجشنبہ ـــــــــ جمعرات
Previous Post Next Post