مسىٔلہ:- کیا وہابی دیوبندی کی اذان کا جواب دینا سنت ہے یا خاموش رہنا چاہیۓ؟
بِسمِ ﷲِ الرَّحْـمٰنِ الْرَّحِــیمْ
الجواب بعون الملک الوھاب
وہابی دیوبندی کی اذان کا جواب دینا نہ سنت ہے اور نہ خاموش رہنا چاہئے کیوں
کہ دیوبندی کی اذان کا نہ جواب دینا سنت اور نہ اس پر خاموش رہنا سنت" بلکہ کلمۂ رسالت ﷺسن کر دل میں درود شریف پڑھ لے- یونہی" کلمۂ جلالت" پر جل شانه یا اس طرح کے تعظیمی کلمات کہے اسم جلالت پر کلمۂ تعظیم، اور ارسالت پر درود شریف پڑھنا چاہیۓ خواہ کسی کے بھی زبان سے مذکورہ الفاظ سنے - ایسا ہی فتاویٰ رضویہ مترجم جلد پنجم صفحہ ۴۲۱ میں ہے -
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
یوم وصال سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ۲۲/جُمادی الآخر شریف ۱۴۴۴ ھجری
۱۵/جنوری ۲۰۲۳ عیسوی بروز یکشنبہ ـــــــــ اتوار
Tags:
اذان کا بیان