مسافر رمضان کے مہینے میں کفارہ کی نیت سے کفارہ ادا کرنے کے لیے روزہ رکھ سکتا ہے یا نہیں؟

مسىٔلہ:-   بکر مسافر ہے کفارہ کا روزہ رمضان کے مہینے میں کفارہ کی نِیَّت سے رکھنا چاہتا ہے تو رکھ سکتا ہے یا نہیں؟
بِسمِ ﷲِ الرَّحْـمٰنِ الْرَّحِــیمْ
الجواب بعون الملک الوھاب
  کفارہ کی نِیَّت سے رکھ سکتا ہے اسکی اجازت شریعت نے دی ہے لیکن ایام منہیہ یعنی جن دنوں میں روزہ رکھنے کی ممانعت ہے، ان میں مسافر ہونے کے باوجود بھی کفارہ کا روزہ نہیں رکھ سکتاہے  جیساکہ:
 حضور صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی متوفی ۱۳۶۷ جوہرہ نیرہ اور درمختار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں:  روزے سے کفارہ ادا کرنے میں یہ شرط ہے نہ اس مدت کے اندر ماہ رمضان ہو، نہ عیدالفطر، نہ عیداضحیٰ، نہ ایام تشریق، ہاں اگر مسافر ہے تو ماہِ رمضان میں کفارہ کی نِیَّت سے روزہ رکھ سکتا ہے یعنی ایام منہیہ میں اسے بھی اجازت نہیں- 
(بہار شریعت جلد، دوم، حصہ، ہفتم، صفحہ،۲۱۳،  کفارہ کا بیان) 
واللّٰه سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصوابــــــــــ
۲۱/ جُمادی الآخر شریف ۱۴۴۴ ھجری
۱۴/جنوری ۲۰۲۳ عیسوی بروز شنبہ ـــــــ سنیچر
Previous Post Next Post