کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ قبر میں مومنین کو فرشتے قرآن سکھاتے ہیں؟

مسئلہ :-کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ اگر کسی مومن بندہ کو دنیا میں قرآن مجید یاد کرنے کا موقع نہیں ملا تو رب کے حکم سے اس بندۂ مومن کو اس کے نگہبان فرشتے قبر میں پڑھاتے ہیں ؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں ایسی روایت ہے ، کہ فرشتے قبر میں قرآن سکھاتے ہیں،
ایسے ہی روایت کے تعلق سے علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ تحریر  فرماتے ہیں: 
حضرت حسن‌فرماتے ہیں، مجھ تک  معتبر ذرائع سے یہ خبر پہونچی ہے کہ جب کوئی بندۂ مومن جب دنیا سے اس حال میں رخصت ہوا کہ اسے قرآن یاد کرنے کا یاد کرنے کا موقع ہاتھ نہ آیا تو پروردگارِ عالم اس کے نگہبان فرشتے کو حکم دیتا ہے کہ اسے اسکی قبر میں زیورِ تعلیم قرآن سے آراستہ کریں ت کہ کل قیامت کے دن اس کا حشر بھی اہل قرآن کے ساتھ ہو‚
حضرتِ یزید رقاشی فرماتے ہیں مجھے معتبر ذارئع سے معلوم‌ہوا ہے کہ اگر کوئی بندۂ مومن اس حال میں وفات پا جاۓ کہ اسکی تعلیم قرآن ابھی مکمل نہ ہو سکی ہو تو ﷲ سبحانہٗ تعالیٰ اس کے پاس کچھ ایسے مخصوص فرشتے بھیجتا ہے جو اسکا بقیہ حصہ حفظ کرادیتے ہیں تاکہ وہ قرآن مجید کا حافظ ہو کر اٹھے»
 (حوالہ موت کیا ہے؟، صفحہ،۶۰)  
وﷲ سبحانہٗ تعالیٰ ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب-
۲۵/ جُمادی الاول شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۰/ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز منگل
Previous Post Next Post