کس صحابی رسول کی نماز جنازہ حضور ﷺ نے مسجد نبوی میں ادا فرمائی؟

مسئلہ :- وہ کونسے خوش نصیب صحابی رسول (ﷺ)ہیں جن کی نماز جنازہ حضور ﷺ  نے مسجد نبوی میں ادا فرمائی؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 حضور نبی کریم ﷺ  نے حضرت سہیل اور انکے بھائی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی نمازِ جنازہ مسجد نبوی شریف میں ادا فرمائی_-
جیساکہ حدیث شریف میں
عن أبی سلمۃ بن عبد الرحمن ان عائشۃ لما توفیٰ سعد بن ابی وقاص قالت ادخلوا بہ المسجد حتٰی اصلی علیہ فانکر علیھا فقالت واللہ لقد صلی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم علی ابنی بیضاء فی المسجد سھیل و اخیہ - رواہ مسلم -اھ
( مشکوٰۃ المصابیح جلد اول صفحہ ۲۴۷ کتاب الجنائز) 
واللہ تعالیٰ اعلم
۲۹ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری
۲۸ اگست ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ
Previous Post Next Post