مسئلہ :- حدیث شریف میں کتنے قسم کے ہاتھ کے متعلق تذکرہ ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
حدیث شریف میں تین قسم کے ہاتھ کا تذکرہ ہے "
حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں:
کہ رسولِ اکرم ﷺنے فرمایا ہاتھ تین قسم ہیں ﷲرب العزت کا ہاتھ سب سے بلند ہے- دینے والے(فی سبیل للّٰه خرچ کرنے والے) کا ہاتھ اس کے نیچے ساتھ والا ہے- اور مانگنے والے کا ہاتھ قیامت کے دن تک سب سے نیچے ہے- جہاں تک ممکنہو سوال کرنے سے بچتے رہو اگر کوئی مال تمہیں دیا جائے تو تمہارے اوپر اس کا اظہار ہونا چاہیۓ جب خرچ کرو تو اپنےاہل و عیال سے ابتداء کرو اور بچے ہوۓ مال کو صدقہ کیا کرو اور بمقدار کفایت اپنےپاس رکھ لو تو اس پر تمہیں کوئی ملامت نہ ہوگی اسے ابو یعلٰی نے روایت کیا انکے راوی غالباً ثقہ ہیں اور حاکم نے بھی اسے روایت کی اور اسکی اسناد کو صحیح قرار دیا ہے-
(الترغیب والترہیب، جلد ۱،صفحہ،۳۱۹)
وﷲ سبحانہٗ تعالیٰ تعالٰی الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب-
۱۳/ جمادی الاول شریف ۱۴۴۴ھجری
۸/دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز جمعرات
Tags:
متفرقات