مسئلہ؛- عیدین کی نماز میں خطبہ سب سے پہلے کس نے مقدم کیا؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
سب سے پہلے کس نے مقدم کیا اس میں اختلاف ہے " جیسا کہ نعمۃ الباری شرح صحیح بخاری جلد سوم صفحہ ۸۲ میں ہے: اسمیں علماء کا اختلاف ہے کہ عیدین کی نماز میں سب سے پہلے خطبہ کو کس نےمقدمکیاابن نافع نے امام مالک سے یہ نقل کیا ہے کہ سب سے پہلے حضرتِ عثمان بن عفان رضی ﷲ عنہ نےخطبہ کو عیدین میں مقدم کیا تاکہ لوگ نماز میں شامل ہوجائیں حضرتِ عبدﷲ بن سلام رضی ﷲ عنہ نے بھی کہا ہےکہ سب سے پہلے جس نے خطبہ کو نماز پر مقدم کیا وہ حضرتِ عثمان بن عفان رضی ﷲ عنہ
تھے' ابن شہاب الزہری نے کہا ہے کہ سب سے پہلے جس نے خطبہ کو نماز پر مقدم کیا ہے وہ حضرتِ معاویہ رضی ﷲ عنہ تھے، طارق بن شہاب نے کہا ہے کہ سب سے پہلے جس نے خطبہ کو عیدین کی نماز پر مقدم کیا وہ مروان تھا، المہلب نے کہا ہے کہ اس حدیث کی فقہ یہ ہے کہ اجتہاد سے لوگوں کے لیۓ نۓ نۓ طریقے وضع کرنے چاہئیں جب کہ ان لوگوں میں مصلحت ہو اور اس کی اصل اور دلیل یہ ہے کہ نبی کریم ﷺنے جمعہ کی نماز سے پہلے خطبہ ارشاد فرمایا، پھر حضرتِ عثمان رضی ﷲ عنہ وغیرہ نے عیدکے دن نماز کی تقدیم ترک کردیا اور خطبہ کو مقدم کر دیا، کیوں کہ نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن خطبہ کو نماز پر مقدم فرماتے تھے اور یہ کوئی خاص تغیر نہیں ہے بلکہ ایک فعل کو نبی کریم ﷺ کے دوسرے فعل پاک کے مطابق کیا ہے-
(شرح ابن بطال،جلد،۲،صفحہ،۶۳۲،۶۳۳، دارالکتب العلمیہ،بیروت،۱۴۲۴ھجری)
علامہ بدرالدین محمود بن احمد عینی حنفی متوفی ۸۵۵ھ لکھتے ہیں:اسمیں اختلاف ہے کہ سب سے پہلے عید کے دن کس نے خطبہ کو نماز پر مقدم کیا، امام ابنشیبہ نے اپنی مصنف میں روایت کیا کہ سب سے پہلے حضرتِ عمر رضی ﷲ عنہ نے خطبہ کو نمازِ عید پر مقدم کیا حضرتِ عبدﷲ بن سلام رضی ﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ عید کی نماز پڑھتے تھے پھر خطبہ دیتے تھے حتیٰ کہ جب حضرتِ عمر فاروق رضی اللّٰهُ عنہ کا دَورِ پاک آیا اور ان کے دَورِ خلافت میں لوگ بہت زیادہ ہو گیۓ پس جب وہ خطبہ دینے کے لیۓ تشریف لے جاتے تو شقی لوگ اُٹھ کر چلے جاتے تو پھر حضرتِ عمر فاروق رضی اللّٰهُ عنہ نے خطبہ کو مقدم کر دیا اور نماز کو اختتام پر کردیاـــــــ
(مصنف ابن ابی شیبہ،۷۳۴ھد زو مجلس علمی،بیروت،۱۴۲۷ھ،مصنف ابن ابی شیبہ،۵۶۷۵،دارالکتب العلمیہ بیروت،۱۴۱۶ھجری)
وﷲ سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب
۱۵/ جُمادی الاول شریف ۱۴۴۴ھجری
۱۰/ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز شنبہ ـــــــ سنیچر
Tags:
عیدین کا بیان