چاند آسمان کے اوپر ہے یا نیچے؟

مسئلہ:-  زید اور خالد میں بحث ہوئی چاند کے جاۓ وقوع کے متعلق زید کہتا ہے کہ چاند پہلے آسمان  میں ہے اور خالد کا کہنا ہے چاند  نہ پہلے آسمان میں ہے اور نہ آسمان کے نیچے بلکہ اس کے جاۓ وقوع میں اختلاف ہے آیا ان‌دونوں میں کس کا قول درست ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
خالد کا قول درست ہے کیونکہ چاند کے جائے وقوع میں علماء کا اختلاف ہے "
جیساکہ حضور مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ والرحمٰن تحریر فرماتے ہیں کہ چاند کے محل  وقوع کے بارے میں علماء کا  اختلاف ہے لیکن جمہور کا قول یہ ہے کہ وہ آسمان کے نیچے ہے اور جو چیز آسمان کے نیچے ہے حفاظتی تدابیر کے ساتھ اس پر انسان کی رسائی اور رہائش ممکن‌ ہے قرآن مجید سورۂ انبیاء پارہ ۱۷رکوع کی تین کی آیت مبارکہ: وھوالذی خلق الیل والنھار والشمس والقمر کل فی فلکٍ یسبحون کے تحت علامہ ابوالبرکات نسفی(متوفی،۱۳۰۱ء) تفسیر مدارک التنزیل،جلد،ثالث صفحہ،۷۸،میں تحریر فرماتے ہیں
     عن ابن عباس رضی ﷲ عنہما الفلک السمآء والجمھور علی ان الفلک موج مکفوف تحت السمآء تحرک فیه الشمس والقمر والنجوم۱ھ، یعنی حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے مروی ہے کہ فلک(جسمیں شمس و قمر تَیر رہےہیں) آسمان ہے اور جمہور علماء کا قول یہ ہے کہ فلک آسمان کے نیچے ایک کھڑی ہوئی موج ہے جسمیں سورج چاند ستارے تَیر رہے ہیں- 
(فتاویٰ فیض الرسول جلد اوّل،صفحہ،۱۵۷،باب کتاب العقائد)
وﷲ سبحانہٗ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب
۱۲/ جُمادی الاول شریف ۱۴۴۴ھجری
۷/ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز بدھ
Previous Post Next Post