حضور ﷺ نے اپنے والدین کریمین کو کیوں زندہ فرمایا؟

مسئلہ :- حضور  ﷺ نے اپنے والدین کریمین رضی ﷲعنہم کو دوبارہ زندہ فرما کر کلمہ کیوں پڑھایا؟

٭بِسمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ٭
الجواب بعون الملک الوھاب 
 حضور ﷺ نے اس لیے دوبارہ زندہ فرما کر کلمہ پڑھایا کہ صحابیت کے شرف سے سرفراز ہوجائیں 
 جیسا کہ فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی  حنفی متوفی ۱۴۲۲ ھ  تحریر فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کے ابوین کریمین پہلے ہی سے مسلمان تھے پھر سرکار دوعالم ﷺ نے انہیں زندہ فرما کر اس لئے کلمہ پڑھایا تاکہ وہ لوگ بھی حضور ﷺ کی صحابیت سے مشرف ہو جائیں -ھکذا قال الامام احمد رضا البریلوی رضی الله تعالیٰ عنہ 
(فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ١٢٩)
والله تعالیٰ اعلم
۱۱ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۴ ھجری
۶ دسمبر ۲۰۲۲ منگل؛ یاد گار مسجد بابری
Previous Post Next Post