کس صورت میں جھوٹ بولنا واجب ہے؟

مسئلہ :- کس صورت میں جھوٹ بولنا واجب ہے، 
  بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 بعض صورتوں   میں جھوٹ بولنا  واجب ہے، جیسے کسی بے گناہ کو ظالم شخص قتل کرنا چاہتا ہے یا ایذا دینا چاہتا ہے وہ ڈرسے چھپا ہوا ہے، ظالم نے کسی سے دریافت کیا کہ وہ کہاں   ہے؟ یہ کہہ سکتا ہے مجھے معلوم نہیں   اگرچہ جانتا ہو یا کسی کی امانت اس کے پاس ہے کوئی اسے چھیننا چاہتا ہے پوچھتا ہے کہ امانت کہاں   ہے ؟یہ انکار کرسکتا ہے کہہ سکتا ہے کہ میرے پاس اس کی امانت نہیں، 
(بہار شریعت حصہ ۱۶ صفحہ ۵۲۱) 
والله تعالیٰ اعلم
۱۰ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۴ ھجری
۵ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Previous Post Next Post