مسئلہ :-زید نےبکر سے مکان خریدا اور بکر کے مکان میں زید کو کچھ پیسے مِلے اور زید کو جو پیسے مِلے ہیں وہ بکر کو واپس کیا تو بکر لینےسے انکار کر رہا ہے' تو اس صورت میں زید اس پیسےکا کیا کرے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
بکر کے انکار کرنے پر زید پیسے کو صدقہ کردے ،
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ لکھتے ہیں:
مکان خریدا جس کی کڑیوں (وہ لکڑیاں جو شہتیر کے طور پر استعمال ہوتی ہیں ۔) میں روپے ملے تو بائع کو واپس کردے اور بائع لینے سے انکار کرے تو صدقہ کردے۔
(بہار شریعت حصہ ۱۱ صفحہ ۷۴۲ بحوالہ خانیہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
۱۷ جماد الاولیٰ ۱۴۴۴ ھجری
۱۲ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Tags:
خرید و فروخت کا بیان