مسئلہ :- بکر برے کام علی الاعلان کرتا ہے اور اسے کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ اسے کیا کہیں گے تو اس کے برے حرکات کو بیان کرنا غیبت ہے یا نہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر علی الاعلان برا کام کرتا ہے اور اسے کوئی پرواہ بھی نہیں تو اس کے برے حرکات کو بیان کرنا غیبت نہیں ،
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی حنفی متوفی ۱۳۶۷ ھ لکھتے ہیں:
جو شخص علانیہ برا کام کرتا ہے اور اس کو اس کی کوئی پروا نہیں کہ لوگ اسے کیا کہیں گے، اس کی اس بری حرکت کا بیان کرنا غیبت نہیں ، مگر اس کی دوسری باتیں جو ظاہر نہیں ہیں ان کو ذکر کرنا غیبت میں داخل ہے۔ حدیث میں ہے کہ ــ’’جس نے حیا کا حجاب اپنے چہرے سے ہٹا دیا، اس کی غیبت نہیں
بہار شریعت حصہ ۱۶ صفحہ ۵۳۷)
والله تعالیٰ اعلم
۱۶ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۴ھجری
۱۱ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی اتوار
Tags:
متفرقات