قعدہ اخیرہ بھول کر کھڑا ہوگیا واپس پلٹنے کی صورت میں تشہد پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

مسئلہ :-  امام مغرب کی تیسری رکعت میں تشہد پڑھ کر دوسری رکعت سمجھ کر کھڑا ہوگیا لقمہ ملنے کے بعد  فوراً لوٹ آیا تو بیٹھ کر سجدہ سہو کا سلام پھیرنے کے لیے تشہد پڑھنا واجب ہے یا نہیں؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں تشہد پڑھنا واجب نہیں  یعنی بغیر تشہد پڑھے سلام پھیر سکتا ہے " 
 جیسا کہ نور الایضاح میں ہے : 
وان قعد الاخیرہ ثم قام عاد و سلم من غیر اعادہ التشہد، اھ 
(باب سجود السہو) 
 والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۶ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۳۰ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ
Previous Post Next Post