مسئلہ :- باپ کے سگے بہنوئی کی لڑکی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جائز ہے کیونکہ باپ کے سگے بہنوئی کی لڑکی پھوپھی کی لڑکی ہوئی اور پھوپھی کی لڑکی سے نکاح شرعاً جائز ہے کہ وہ محرمات میں سے نہیں ہے ، فتاوی رضویہ جلد ۱۱ صفحہ ۴۱۶ میں درمختار سے ہے *" حلال بنت عمہ و عمتہ و خالہ و خالتہ لقولہ تعالیٰ "*
*" و احل لکم ماوراء ذالکم "*
یعنی چچا, پھوپھی, ماموں, اور خالہ کی لڑکیاں حلال ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ محرمات کے ماسوا سب عورتیں تمہارے لئے حلال ہیں ،
والله تعالیٰ اعلم ـــــ
۳ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۲۷ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی سہ شنبہ
Tags:
نکاح کا بیان