مسئلہ :- زید قید میں ہے اور کچھ لوگ قبلہ طرف نماز پڑھنے سے منع کر رہے ہیں اور زید نےقبلہ سے منھ پھیر کر دوسری سمت نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے ؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
جس طرح ہوسکے پڑھ لے پھر جب موقع ملے تو اعادہ کر ے وقت میں یا وقت کے بعد،
ردالحمحتار جلد دوم صفحہ ۱۱۴ میں ہے "
اذ لا فرق بین الصلاتہ قاعداً
أو الی غیر القبلۃ لانہ قید عذر من جھۃ العبد " اھ
اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۴۸۹ میں ہے "کوئی شخص قید میں ہے اور وہ لوگ اسے استقبال سے مانع ہیں تو جیسے بھی ہوسکے، نماز پڑھ لے، پھر جب موقعہ ملے وقت میں یا بعد، تو اس نماز کا ا عادہ کرے۔
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۲ جمادی الثانی ۱۴۴۴ ھجری
۲۶ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی دوشنبہ
Tags:
نماز کا بیان