کتنے امور مسلمانوں کے لیے سنت ہیں؟

مسىٔلہ:ــــــــ»کتنے امور مسلمانوں کے لیۓ سُنَّت ہیں؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 مسلمانوں کے لیۓ ۵ امور سُنّت ہیں جن کو کرنا سُنَّتِ کریمہ ہے جن کو کرنے کے لیۓ رسولِ کائناتﷺ نے‌ تعلیم بھی فرمائی ہے اور ان ۵ امور کے بارے میں حدیث شریف ذکر ہے، حدیث شریف ملاحظہ فرمائیں:
حدیث شریف نمبر۰۱؀:۔  اَخْبَرنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبدِالْاَعلٰی قَالَ حَدَّثْنَا الُمُعتَمَرِ قَالَ سَمِعتُ مُعمَرًا عَنِ الزُّھرِیِّ عَن سَعِیدِ بنِ المُسَیَّبِ عَن اَبِی ھُرَیرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُﷲﷺ خَمسٌ مِنَ الفِطرَۃِ قَصُّ الشَّارِبِ وَنَتفُ الاِبطِ وَتَقلِیمُ الاَظفَارِ وَالاِستِحدَادُ وَالخِتَانُ:
ترجمه:ـــــــ حضرتِ سعید بن مسیب رضی ﷲ عنہ حضرتِ ابو ہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲﷺ نے فرمایا:
          ۵امور سُنَّت ہیں،۱؀مونچھیں کاٹنا،۲؀بغلوں کے بال نوچنا،۳؀ناخن‌کاٹنا،۴؀زیرِناف بال استرے سے مونڈنا،۵؀اور ختنہ کرانا اور ابن قدامہ لکھتے ہیں:کہ شیر خدا بابِ فاتحِ خیبرِ شکن حضرتِ علی المرتضیٰ کرم ﷲ وجہہ الکریم بیان کرتے ہیں: مَیں نے نبی کریم ﷺ کو جمعرات کے دن ناخن تراشتے ہوۓ دیکھا پھر اپنے ارشاد فرمایا:اے علی! جمعرات کے دن ناخن تراش لو‘ اور بغل کے بال صاف کرلو‘زیر ناف بال صاف کرلو‘زیر ناف بال صاف کرلو‘اور جمعہ کے دن غسل کرو‘خوشبو لگاؤ‘(دھلا ہوا)لباس پہنو 
(شرح سنن نسائی شریف مترجم،جلد،اول ،صفحہ ۴۴ طہارت کا بیان
وﷲ تعالیٰ الاعلٰی ورسولہٗ ﷺاعلم بالصواب-
۲۹/ جمادی الاول شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۴/ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز شنبہ-سنیچر
Previous Post Next Post