مسئلہ :-زید چار رکعت ظہر کی فرض پڑھ رہا تھا ایک رکعت میں سورۃ مِلانا بھول گیا پھر جب اس رکعت کا سجدہ کر لیا تب یاد آیا تو زید اب کونسی رکعت میں سورۃ مِلائے اور زید کی نمازکا کیا حکم ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
زید کے لیے حکم ہے کہ تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملاۓ اور اخیر میں سجدۂ سہو کرے نماز ہوجائے گی اور اگر سورت نہیں ملایا تو اعادہ کرے
جیسا کہ بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵۴۹ میں در مختار ردالمحتار سے ہے "
چار رکعتی فرض کی پہلی دونوں رکعتوں میں سورت بھول گیا تو پچھلی رکعتوں میں پڑھنا واجب ہے اور ایک میں بھول گیا ہے، تو تیسری یا چوتھی میں پڑھے اور مغرب کی پہلی دونوں میں بھول گیا تو تیسری میں پڑھے اور ایک رکعت کی قراء ت سورت جاتی رہی اور ان سب صورتوں میں فاتحہ کے ساتھ پڑھے، جہری نماز ہو تو فاتحہ و سورت جہراً پڑھے، ورنہ آہستہ اور سب صورتوں میں سجدۂ سہو کرے اور قصداً چھوڑی تو اعادہ کرے،
والله تعالیٰ اعلم۔
۷ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۴ ھجری
۲ دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی جمعہ
Tags:
نماز کا بیان