اگر کوئی کہے خدا رسول ایک ہی ہیں تو اس پر کیا حکم ہے؟

مسئلہ :- خالد کہتا ہے کہ خدا اور رسول  ایک نہیں اور زید کا کہنا ہے کہ مَیں یہ نہیں مانتا بلکہ مَیں جانتا ہوں کہ خدا اور اس کے رسول ایک ہیں تو یہ جملہ کہنے سے زید پر حکم کفر لگے گا یا نہیں ؟ 
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر زید نے با اعتبار اطاعت کہا تو حکم کفر نہیں لگے گا ورنہ حکم کفر لگے گا مگر ایسے کلمات جو موہم شرک یا کفر ہوں احتراز واجب ہے
جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی امجدی متوفی ۱۴۲۲ فرماتے ہیں :
اگر زید‌نے یہ کہا ﷲرسولﷺایک ہیں اور مراد یہ تھی کہ باعتبار ذات ایک ہیں تو یہ کفر ہے اور اگر مراد یہ تھی کہ باعتبار اطاعت ایک ہیں کہ رسولﷺکی اطاعت ﷲ کی اطاعت ہے اور ﷲکی اطاعت رسول ﷺکی اطاعت ہے تو کفر نہیں مگر ایسے کلمات جو موہم شرک یا کفر ہوں احتراز واجب ہے ،   (فتاویٰ فیض الرسول جلد اوّل صفحہ۴۸، )
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
۶/جمادی الاول شریف ۱۴۴۴ھجری
۱/دسمبر ۲۰۲۲ عیسوی بروز جمعرات
Previous Post Next Post